رسا نیوز ایجنسی کی آناتولی نیوز ایجنسی سے رپورٹ کے مطابق، ایشا اور ترکی اسٹراٹیجیک ریسرچ سنٹر کے ذمہ دار سلیمان سنسوی نے آج یہ خبر دی کہ ترکی سن 2017 میں ہونے والے مسلم خواتین اجلاس کا میزبان ہوگا ۔
انہوں نے یہ خبر ملیشیا میں ہونے والے مسلم خواتین اجلاس کے دوران دی ۔ یہ اجلاس اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔
سلیمان سنسوی نے آئندہ سال ترکی میں ہونے والے مسلم خواتین اجلاس کے اھداف و مقاصد کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس اجلاس کا مقصد فقط اسلامی ممالک کی خواتین کی مشکلات کے حل میں مغربی نظریات کی تبیین نہیں ہے بلکہ اس بات کی کوشش کی جائے گی کہ اسلامی بنیادوں پر اقداروں کی تشریح کی جائے ۔
امسال مسلم خواتین کا اجلاس ملیشیا کے دار الحکومت کوالالمپور میں " مسلم خواتین ریشم کی لطافت اور لوہے کی طاقت " کے عنوان سے منعقد کیا گیا ۔
23 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس میں مختلف اسلامی ممالک سے مسلمان خواتین نے شرکت کی ۔
اس سالانہ اجلاس کا مقصد مختلف ممالک کی مسلم خواتین کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور انہیں مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے ایک دوسرے کے نظریات سے آگاہی ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۴۲