رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ فلسطینی اسیروں کے حامی مرکز نے اسیر فلسطینی شھیدوں کی تعداد میں اضافہ کی اطلاع دی اور کہا کہ ابھی تک 216 اسیر شھید ہوچکے ہیں ۔
اس مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اتوار کے روز شھر یعبد صوبہ جنین سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ اسیر، یاسر ذیاب حمدونہ شھید کردئے گئے ہیں ۔
اس مرکز نے اپنے بیانیہ جس کی کاپی فلسطین اطلاع رساں سنٹر کو ارسال کی گئے ہے کہا: غاصب صھیونیت کو 40 سالہ یاسر حمدونہ کی شھادت کا سبب ہے ۔
اس بیانیہ میں آیاہے کہ یاسر حمدونہ بیمار تھے مگر صھیونی جیلر نے اپ کا علاج کرنے سے پرھیز کیا جس کے نتیجہ میں آپ کی موت واقع ہوگئی ، غاصب صھیونیت آپ کی شھادت کے سلسلہ میں جواب دہ ہے ۔
اس بیانیہ میں آیا ہے : ریمن صھیونی جیل کے ذمہ داروں نے تمام جیلوں کے دروزے بند کر رکھے ہیں تاکہ صھیونی جلیروں اور فلسطینی اسیروں کے آپسی ٹکراو کو روک سکیں ۔
فلسطین اطلاع رساں سنٹر کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسیروں کے حامی مرکز نے اپنے بیانیہ میں اس بات کی تشریح کی ہے کہ یاسر حمدونہ کی شھادت کے ساتھ اسیر فلسطینی شھیدوں کی تعداد 216 ہوچکی ہے ۔ کہ جن میں 208 افراد صھیونی جیلیوں کے اندر شھید ہوئے ہیں اور 8 افراد ازادی کے بعد صھیونی جلیوں میں علاج نہ ہونے کی سائڈ ایفکٹ کے نتیجہ میں شھید ہوگئے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۷۷