26 September 2016 - 23:46
News ID: 423481
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ملک کی ترقی و پیشرفت میں صنعت سیاحت کی بہت اہمیت ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے عالمی یوم سیاحت کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب میں‌ ملک کی ترقی و پیشرفت میں صنعت سیاحت کی اہمیت پر تاکید کی ہے ۔


انہوں‌ نے اپنے بیان میں‌ صنعت سیاحت کو ملک کی ترقی و پیشرفت کے بنیادی ستونوں میں شمار کیا اور کہا:‌ اسلامی جمہوریہ ایران پرکشش قدرتی، جغرافیائی، تاریخی اور ثقافتی مراکز کے لحاظ سے دنیا کے دس اور بعض لوگوں کے مطابق پانچ اہم ملکوں میں شمار ہوتا ہے ۔


ڈاکٹر  روحانی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئِے کہ ایران کے ثقافتی آثار قدیمہ ایرانی قوم کی کئی ہزار سالہ تہذیب و تمدن کے مظاہر ہیں کہا : اسلامی جمہوریہ ایران قومی مذہی، لسانی اور آداب و رسوم کے تنوع کے لحاظ سے سیاحوں کے لئے پرکشش علاقوں میں شامل ہے ۔


انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں ہفتہ دفاع مقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ ہفتہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں ایران کی عظیم قوم کی بے مثال استقامت اور ان عزیز جوانوں کی بے نظیر شجاعت و دلاوری کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک کی ارضی سالمیت، قومی اقتدار اعلی اور خود مختاری کے دفاع کا حق ادا کر دیا ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۶۹

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬