‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2016 - 13:18
News ID: 423474
فونت
سعودی حکومت نے «سانحہ منی» سے متعلق ساری اطلاعات و معلومات سرکاری ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں ۔
سانحہ منی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، «سانحہ منی» کو ایک سال گذرجانے کے بعد جس میں سات ہزار چارسو اسّی حاجی شہید ہوگئے تھے، سعودی حکومت نے اس سانحے کے سبھی شہدا کے بارے میں ڈیٹا جو سعودی وزارت صحت کی ویب پر تھا  صاف کردیا ہے ۔

یاد رہے کہ ایک ایسے وقت جب سعودی عرب کے سبھی ذرائع ابلاغ پر سخت پابندیاں عائد تھیں اور آل سعود حکومت نے «سانحہ منی» میں شہید ہونے والوں کی تعداد صرف سات سو انہتر بتائی تھی سعودی عرب کی وزارت صحت نے شہید ہونے والوں کی تعداد اس وقت بھی چار ہزار ایک سو تہتر بتائی تھی ۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ایرانی حکام نے اسی وقت سعودی عرب کے سرد خانوں میں جاکر «سانحہ منی»  کے شہدا کی تعداد سات ہزار سے زیادہ بتائی تھی ۔

اب اس سانحے کو ایک سال گذر جانے کے بعد سعودی عرب کی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر اس سانحے میں شہید ہونے والوں کے بارے میں کوئی بھی خبر نہیں ہے اور اس سلسلے میں ساری تفصیلات اور ڈیٹا کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر «سانحہ منی» سے متعلق پیج پر کچھ سرچ کرنے کے نتیجے میں خالی صفحہ ہی سامنے آتاہے  ۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس حج کے «سانحہ منی» میں رمی جمرات کے موقع پر سعودی حکومت کی نااہلی کی بنا پر سات ہزار سے زائد حاجی شہید ہوگئے تھے جن میں چارسو پینسٹھ ایرانی حاجی بھی تھے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۸۲

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬