‫‫کیٹیگری‬ :
03 October 2016 - 23:44
News ID: 423615
فونت
لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ۵ اکتوبر سے ۲۵ نومبر تک دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ ایک حساس ادارے نے وزارتِ داخلہ کو لکھا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے پونے ۲ سال بعد کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروپس ایک ہوکر ریورس سٹرائیکس کی پلاننگ کر چکے ہیں ۔
پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور سمیت پنجاب کے 15 اضلاع میں دہشتگردی کا خطرہ، سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت دی گئی ۔

رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے مبینہ ٹارگٹ کلرز، خودکش بمبار ان شہروں میں پہنچ چکے ہیں اور سرکاری دفاتر، امام بارگاہوں، یونیورسٹیز، مشنری سکولز، کالجز اور چرچوں کو ٹارگٹ کریں گے۔

حکومت نے اس رپورٹ کے بعد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں نیکٹا نے چاروں صوبوں سے سی ٹی ڈی کے سربراہوں کا اہم اجلاس بھی اسی ماہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس کی صدارت نیکٹا کے سربراہ کریں گے۔

لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے بڑے شہروں میں 5 اکتوبر سے 25 نومبر تک دہشتگردی کا خطرہ ہے۔

ایک حساس ادارے نے وزارتِ داخلہ کو لکھا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے پونے 2 سال بعد کالعدم تحریک طالبان کے مختلف گروپس ایک ہوکر ریورس سٹرائیکس کی پلاننگ کر چکے ہیں، ان کا ٹارگٹ اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکو ٹ، بہاولنگر، گجرات، ساہیوال اور کراچی سمیت دیگر 15 اضلاع بیان کئے گئے ہیں۔

رپورٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ ان کے مبینہ ٹارگٹ کلرز، خودکش بمبار ان شہروں میں پہنچ چکے ہیں اور سرکاری دفاتر، امام بارگاہوں، یونیورسٹیز، مشنری سکولز، کالجز اور چرچوں کو ٹارگٹ کریں گے۔

حکومت نے اس رپورٹ کے بعد نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو آگاہ کر دیا ہے۔ اس ضمن میں نیکٹا نے چاروں صوبوں سے سی ٹی ڈی کے سربراہوں کا اہم اجلاس بھی اسی ماہ اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس کی صدارت نیکٹا کے سربراہ کریں گے۔

پنجاب پولیس کے سربراہ مشتاق احمد سکھیرا نے اس بارے میں موقف اختیار کیا ہے کہ انھوں نے ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے پنجاب بھر میں ضروری اقدامات کرنے کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬