03 October 2016 - 23:48
News ID: 423616
فونت
سید اسد عباس نقوی:
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی نے دھشت گردانہ اقدامات کو شیعہ قوم کو ڈرانے والا ہتھکنڈا بتایا ۔
دھشت گرد

 

رسا نیوز یاجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جانب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : ہمارے سکیورٹی اداروں میں چونکہ سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، اس لئے حکومت کے تعینات کردہ "ملازمین" بے بنیاد رپورٹس جاری کرکے شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: رائیونڈ مارچ کے موقع پر بھی ایسا ہی الرٹ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ دہشتگرد پی ٹی آئی کے جلسے کو نشانہ بنا سکتے ہیں، الرٹ جاری کرنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ لوگ پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک نہ ہوں لیکن لوگ آئے اور عمران خان کا جلسہ کامیاب رہا۔

اسی طرح محرم الحرام سے قبل بھی سکیورٹی اداروں میں موجود حکمرانوں کے نمک خوار اور ان کے ذاتی ملازم اس قسم کے الرٹ جاری کرکے مومنین کو ہراساں کرنے ناکام کوشش کرتے ہیں لیکن حکومت خاطر جمع رکھے، شیعہ قوم موت سے ڈرنے والی نہیں، ہم مجالس میں ذکر حسینؑ کرتے ہیں اور ذکر حسینؑ کرتے کرتے اگر موت آئے تو اس سے بڑی سعادت کوئی نہیں، اس لئے حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرکے پیسہ اور وقت برباد نہ کرے، ملت جعفریہ بہادر قوم ہے، دہشتگردوں سے ڈرتی نہیں بلکہ ان شرپسندوں کا مقابلہ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم خنجروں کا مقابلہ گردوں اور گولیاں کا سامنا سینوں سے کرتے آئے ہیں، ایسے الرٹس ملت جعفریہ کو مجالس اور جلوسوں میں جانے سے نہیں روک سکتے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬