03 October 2016 - 23:49
News ID: 423617
فونت
حجت الاسلام اقبال بہشتی:
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے صوبائی سکریٹری جنرل نے ملت پاکستان سے اپیل کی کہ محرم کے موقع پر پاکستانی عوام اتحاد اسلامی کا عملی ثبوت دیں ۔
حجت الاسلام اقبال بہشتی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام اقبال بہشتی نے پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملت پاکستان سے اپیل کی کہ محرم کے موقع پر پاکستانی عوام اتحاد اسلامی کا عملی ثبوت دیں ۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام کی عظمت پر حسینؑ جیسی ہستی کی قربانی ہی اسلام کی بقا کا سبب بنی، چنانچہ پاکستان سمیت عالم اسلام میں کہیں بھی نواسہ رسولؐ کا غم منانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے، بلکہ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ ملکر کربلا کے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلائے کہا: خصوصی وطن عزیز کے مسلمانوں کو چاہئے کہ اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان کو یہ پیغام دیں کہ کسی بھی جارحیت کی شکل میں پاکستان کے مسلمان حسینی جذبے کیساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے دیگر رہنماوں نے محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں مزید کہا : پاکستان کی طرف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو حسینی جذبے کے تحت فورسز کے شانہ بشانہ ملک کا دفاع کریں‌ گے نیز انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نواسہ رسول ؐکے ماتمی مجالس کے پرامن انعقاد میں ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں۔

انہوں‌ نے کہا:‌ جس طرح نواسہ رسول ص حضرت امام حسین نے باطل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جانوں کا نذرانہ پیش کیااور جانوں کا نذرانہ پیش کرکے اسلام کو نئی زندگی فراہم کی ۔ پاکستان کو بھارت سمیت کسی نے بھی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات کی تو حسینی مشن کے تحت فورسز کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر لڑ کر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

علماء نے کہا : میدان کربلا میں امام عالی مقام کی عظیم قربانی کی یاد میں ہونے والے ماتمی مجالس کے پر امن انعقاد کیلئے تمام مسلمان اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں اور حکومت بہتر سیکورٹی انتظامات کرکے دھشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں۔

واضح رہے کہ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں کرم ایجنسی کے رہنما شبیر ساجدی ، علامہ مزمل حسین ، خطیب مرکزی امام بارگاہ علامہ نجف علی، تحریک حسینی کے نائب صدر صوبیدار سید حبیب حسین، علمائے اہلبیت کے رہنما علامہ احمد علی روحانی، علامہ ذوالفقار علی شریک تھے ۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬