05 October 2016 - 09:42
News ID: 423640
فونت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ایران کے مغربی سرحدی علاقے میں ایک کارروائی کر کے کم سے کم بارہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
جنرل محمد پاکپور

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران کی بری یونٹ کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ منگل کو ایران کے مغربی صوبے کرمانشا ہ کے سرحدی علاقے میں سپاہ کے جوانوں نے مسلح دہشت گردوں کی ایک ٹیم پرحملہ کرکے بارہ دہشت گردوں کوہلاک اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہتھیار برآمد کر لیے ۔

جنرل محمد پاکپور نے بتایا کہ سپاہ کے جوانوں  اور مقامی قوتوں کی ہوشیاری سے انقلاب دشمن دہشت گردوں کی ایک ٹیم پر جسے امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل تھی، حملہ کرکے اس کا قلع قمع کردیا گیا - انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد ایران کے اندر امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کا منصوبہ رکھتے تھے-

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس نیٹ ورک کو پوری طرح ختم کر دیا گیا ہے- جنرل پاکپور نے بتایا کہ اس کاروائی میں سپاہ پاسداران کے تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۹۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬