رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام اقتدار نقوی نے خانیوال انتظامیہ سے عزاداروں کو خوفزدہ کرنے کی پالیسی اپنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ خانیوال میں مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں اگر حکومت نے ایسا کوئی اوچھا ہتھکنڈہ استعمال کیا تو پورے ملک کے عزادار سڑکوں پر ہوں گے کہا: دو محرم الحرام ہو چکی ہے ابھی تک جلوسوں کے روٹس کلیئر نہیں کیے گئے، راستوں کی صفائی، سٹریٹ لائٹس اور واسا حکام خواب غفلت میں سو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ ان مسائل کا نوٹس لے اور ان اداروں کی کارکردگی بہتر بنائے۔
حجت الاسلام نقوی نے جلوسوں کے روٹس پر ناقص انتظامات اور حکومی نااہلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا: خانیوال میں انتظامیہ عزاداروں کے لیے مسائل پیدا کر رہی ہے اور اُنہیں خوفزدہ کر رہی ہے، ڈی پی او خانیوال نے آرپی او ملتان کے احکامات بھی ہوا میں اُڑا دیے ہیں، ہم خانیوال انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہیں عزاداری کے خلاف کاروائیوں سے اجتناب کرے ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔
ضلعی سیکرٹری جنرل سید ندیم عباس کاظمی نے کہا : ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کسی بھی ضلع میں عزاداری یا عزادروں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں تو ملتان خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا ہز عزادار ہمارا حصہ ہے اور مجلس وحدت مسلمین ہر عزادار کا تحفظ کرے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا: بہت جلد قائد وحدت حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصرعباس جعفری ملتان سمیت جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰