‫‫کیٹیگری‬ :
05 October 2016 - 16:18
News ID: 423654
فونت
دنیا میں مذھب کیتھولیک کے دینی رھنما پاپ فرانسس نے حضرت آیت الله مکارم شیرازی کے خط کا شکریہ ادا کیا اور کہا: دینی رھنما ماضی سے زیادہ عصر حاضر میں انسانی کرامت اور انسانی حقوق کا مطالبہ کریں ۔
ایت اللہ مکارم شیرازی اور پاپ فرانسس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دنیا میں مذھب کیتھولیک کے دینی رھنما پاپ فرانسس نے مرجع تقلید وقت حضرت آیت الله مکارم شیرازی کے خط کا شکریہ ادا کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، دنیا میں مذھب کیتھولیک کے دینی رھنما پاپ فرانسس نے حضرت آیت الله مکارم شیرازی کے خط کہ « اسلام شدت پسندی اور دھشت گردی سے مبرّا ہے »، کے جواب میں ویٹیکن نے بھی اپنے آفشیل لیٹر میں تحریر کیا ہے کہ « پاپ فرانسس آپ کا خط دیکھ نہایت مسرور ہوئے اور انہوں نے اس خط کے حوالہ سے آپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے ۔ »

آیت الله مکارم شیرازی کا خط کہ جو اسلامی جمھوریہ ایران کی سفارت کے ذریعہ ویٹیکن کو ارسال کیا گیا تھا آپ اپنے خط میں پاپ فرانسس کو تحریر کیا تھا کہ آپ آگاہ ہیں کہ تمام ادیان خصوصا یکتا پرست مذاھب کا سب سے پہلا پیغام خداوند متعال کی پرستش اور پھر انسانوں کا احترام ہے ، اسی بنیاد پر خدا اور دین کے نام انجام پانے والی شدت پسندی، خدا کی توھین اور ظلم و ستم کا شکار افراد کے حق میں عظیم ظلم ہے ۔

اس خط کے آخر میں مرقوم ہوا ہے : « دینی رھنما ماضی سے زیادہ عصر حاضر میں انسانی کرامت اور انسانی حقوق کا مطالبہ کریں » ۔

واضح رہے کہ پاپ فرانسس نے اپنے پولینڈ کے سفر کے درمیان پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام اور دین دیگر الھی مذاھب کو شدت پسندی اور دھشت گردی سے منزح بتایا تھا ۔

دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی

5/ اکتوبر 2016 ء

/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬