‫‫کیٹیگری‬ :
05 October 2016 - 17:03
News ID: 423655
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: عاشورا کے دن حضرت امام حسین(ع) کی تقریر کے مطابق جو بھی حضرت امام حسین(ع) کی جگہ ہوگا وہ یزید کی جگہ رہنے والے افراد سے بلکل مختلف اور الگ ہوگا ۔
آیت الله حسینی بوشهری

 

رسا نیوز ایجنسی کی اصفهان سے رپورٹ کے مطابق، آیت الله حسینی بوشهری نے مسجد امام خمینی(ره) میں رزمندگان اسلام کی جانب سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دنیا کی آزادی حضرت امام حسین(ع) کا اہم ترین پیغام ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہم نے گذشتہ شب کربلا کی دو مختلف تفسیر کی تھی ، ایک عمیق ، گہرا اور عاقلانہ نظریہ اور دوسرے سطحی اور کوتاہ بین افکار ہیں ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے مزید کہا: کربلا کے سلسلہ میں پہلا نظریہ رکھنے والے اس بات کے قائل ہیں کہ عاشور اور کربلا اب بھی باقی ہے ، کربلا موجودہ نسلوں اور بعد کی نسلوں کے لئے کھلا پیغام رکھتی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حضرت امام حسین(ع) عاشور کے رھنما اور انبیاء و اوصیای الهی کے وارث ہیں جبکہ ان کے مقابل گروہ کے رھنما، معاشرے کی برائیوں کی لیڈر اور فاسق رھبر ہیں ۔

مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے کہا: اس نظریہ کے مالک بعض افراد امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے دشمن نہیں اور نہ ہی وہ اس کے برپا کرنے کے مخالف ہیں ، بلکہ وہ کربلا کو فقط ایک تاریخی سانحہ جانتے ہیں کہ اور خود کو آپ کا شیعہ ہونے کے ناطے آپ کی شھادت کے بعد فقط آپ کی عزاداری کرنا اپنا وظیفہ جانتے ہیں ۔

محرم اور عاشور تمام آزادی خواہوں کیلئے پیغام آزادی کا حامل ہے

خبرگان رهبر کونسل میں شھر بوشھر کے عوامی نمائندہ نے مزید بیان کیا: ہم ذرا سی توجہ سے اس بات کو سمجھ سکتے ہیں کہ عاشور ایک تحریک ہے اور تمام نسلوں کے لئے اس کا پیغام ہے ، مگر عاشور کے سلسلہ میں پہلی نظر اور دوسری نظر میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔

شھر قم کے امام جمعہ نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا تحریک عاشورا فقط شیعوں سے مخصوص ہے یا مسلمانوں سے متعلق ہے یا کہ تمام آزادی خواہوں کیلئے پیغام آزادی کا حامل ہے کہا:  حضرت امام حسین(ع) کے بیان کے مطابق عاشور کا مخاطب فقط شیعہ ہی نہیں بلکہ ہر وہ انسان ہے جو آزادی کا طلبگار ہے ۔

اهل حق و اهل باطل کا نقطہ نظر ھرگز ایک نہیں ہوسکتا

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے مزید کہا: حضرت امام حسین(ع) نے عاشور کے دن نہیں کہا کہ میں یزید کی بیعت نہیں کروں گا، بلکہ فرمایا کہ میری جگہ پر رہنے والا اور یزید کی جگہ رہنے والا ھرگز دونوں ایک نظریہ کے مالک نہیں ہوسکتے کیوں کہ دونوں کا نقطہ نظر الگ الگ ہے ۔

انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انقلاب اسلامی ایران میں بھی دو مختلف نظریہ پروان چڑھے ، ایک امام خمینی(ره) کا نظریہ اور دوسرے طاغوتیت کا نظریہ اور آج بھی دو نظریہ پروان چڑھ رہے ہیں ۔ رھبر انقلاب اسلامی ایران کے نظریات اور عالمی سامراجیت کے نظریات ھرگز ایک نہیں ہوسکتے ۔

آیت الله حسینی بوشهری نے حضرت امام حسین(ع) کے وفاداروں اور مددگاروں کی آخرت طلبی اور یزید کے مددگاروں اور اس کے پیرو افراد کی دنیا طلبی پوری تاریخ کے لئے میعار ہے کہا: حضرت امام حسین(ع) کے وفاداروں اور مددگاروں نے اس جملہ کو زبانوں پر جاری کرتے ہوئے یہ بیان کیا کہ ہم آپ کے ساتھ شھید ہوکر اپنی آخرت طلبی کو ثابت کرنا چاہتے ہیں ، اور یزیدوں نے اس جملہ کو اپنی زبانوں پر جاری کرکے کہ جتنا بھی مال و دولت مل جائے ہم لیں گے اپنے کو دنیا طلب ہونے کا اظھار کیا ہے ، آج بھی ہمارے معاشرے میں اسی طرح دوگروہ موجود ہیں ایک دین طلب اور دوسرا دنیا طلب اور یہ دونوں ھرگز ایک جگہ نہیں ہوسکتے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۶۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬