08 October 2016 - 11:53
News ID: 423700
فونت
کاڈونا کی صوبائی حکومت نے تحریک اسلامی نیجریہ کی فعالیتوں پر پابندی لگا دی ہے اور اس گروپ کو غیر قانونی اعلان کردیا ہے ۔
نیجرین شیعہ

رسا نیوز ایجنسی کی ibtimes نیوز سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، نیجریہ میں کاڈونا کی صوبائی حکومت نے اہم ترین شیعہ گروپ کہ جس کی رھبریت شیخ زاکزی کے ذمہ تھی " تحریک اسلامی نیجریہ (IMN) " کی فعالیتوں پر پابندی لگا دی ہے اور اس گروپ کو غیر قانونی اعلان کردیا ہے ۔

کاڈونا کی صوبائی حکومت نے اپنے بیان میں اس بات کا دعوا کیا ہے کہ "صلح و امنیت" اس فیصلے کی اہم ترین دلیل ہے اور کہا کہ نیجریہ کے شیعہ گروپ پر پابندی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ تمام افراد اور کمیٹیاں اس صوبائی قانون اور ملکی آئین کی پیروی کریں گے ۔

حکومت نے اعلان کیا کہ جو بھی غیر قانونی گروہوں سے مرتبط ہوگا اسے سات سال جیل یا بڑا جرمانہ بھرنا پڑے گا ۔

تحریک اسلامی نیجریہ کی فعالیتوں پر پابندی نیجریہ کے شھر زاریا میں شیخ زاکزاکی کی گرفتاری اور کثیر تعداد میں شیعوں کو نیجریہ فوج کے قتل عام کے بعد لگائی گئی ، نیجریہ فوج مدعی ہے کہ شیعہ، نیجریہ کے ملیٹری جنرل کو قتل کرنا چاہتے تھے ۔

دسمبر2015 میں شھر زاریا قتل عام کی تحقیقات کے لئے نیجریہ حکومت کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے اس سانحہ میں 350 شیعوں کو مقصر ٹھرایا تھا ۔

نیجریہ کے بہت سارے شیعوں نے ماہ محرم اور مجلسوں میں نیجریہ فوج کے خلاف نیجریہ کے دار الحکومت ابوجا میں ایک صلح آمیز ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ریلی کا مقصد نیجریہ کے شیعہ رھنما شیخ ابراهیم زکزاکی کی آزادی ہے نیز اس وقت نیجریہ کے بہت سارے علاقوں میں شیخ ابراهیم زکزاکی کی آزادی کے لئے مظاھرہ ہورہے ہیں ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬