08 October 2016 - 13:32
News ID: 423704
فونت
سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین نے عراق میں ترک فوجیوں کی موجودگی پر شدید تنقید کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد عراق خالی کردیں ۔
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے شیعہ عالم دین آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے کربلائے معلی میں اپنی ھفتہ وار تقریر میں ترکی کے حکمرانوں کی جانب سے عراق میں ترک فوجیوں کو مزید رہنے پر سخت عکس العمل کا اظھار کیا اور کہا کہ " قومی اتحاد کونسل عراق " ترک فوجیوں سے عراق خالی کرائے  ۔

انہوں نے ترکی کے اس اقدامات پر شدید تنقید کی اور کہا: جب انسان اپنے گھر کو شیشہ کا بنائے تو ھرگز پڑوسی کے گھر پر پتھر نہ مارے، ترکی خود کردوں سے جنگ، فوجی بغاوت، کمانڈروں اور جنرلوں کی گرفتاری جیسے داخلی مشکلات سے روبرو ہے لھذا عراق سے اپنا دوستانہ خراب نہ کرے ۔

آیت الله مدرسی نے ترک فوجیوں کو مزید عراق میں رہنے کے حوالے عراقی پارلیمنٹ کے موقف کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ملت عراق صوبہ نینوا میں موجود مشکلات و موجودہ بحرانوں سے بہت جلد باہر آجائے گی ، اور  ترک فوجیوں کی ملک میں موجودگی اس راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے  ۔

انہوں نے صوبہ نینوا کی عوام سے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہ بیرونی فوجیوں کو ملکی فوجیوں پر ترجیح نہ دیں کہا: امریکا دہشتگردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کا سربراہ ہونے کے ناطے ترکی کو عراق میں مداخلت سے روکے اور اسے عراق چھوڑنے پر مجبور کرے ۔

آیت الله مدرسی نے عراق کو مھد انبیاء، اولیاء و صالحین بتایا اور کہا: عراقی عوام کا امام حسین (ع) سے دائمی ارتباط اوصاف حسنہ میں سے ہے ، قبائل اور مختلف قومیں کرامت، صبر، ثبات و معاشرے کی اصلاح کے لئے اهل بیت اطھار (ع) سے مدد لیتی ہیں  ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۳۱۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬