08 October 2016 - 16:21
News ID: 423705
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے عاشورائے حسینی کی آمد کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پرغلبے کا ایک تاریخی اور ابدی ثبوت ہے۔
محمد جواد ظریف

رسانیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کو اپنے ٹوئیٹر پیج پر لکھا ہے کہ عاشورا حقیقت کے ذریعے طاقت پر غلبے ، انصاف کے ذریعے استبداد پر فتح اور ایثار و فداکاری کے ذریعے ظلم پر کامیابی کا ابدی ثبوت ہے۔

وزیرخارجہ محمد جواد طریف نے اپنے ٹوئیٹر پیج پرامام حسین علیہ السلام  کے بارے میں ہندوستان کی تحریک آزادی کے قائد مہاتماگاندھی کے قول کو نقل کیا ہے کہ میں نے امام حسین علیہ السلام سے یہ سیکھا ہے کہ مظلومیت کے عالم میں کس طرح کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۱۴۱

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬