رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ریجن ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اینٹی آرگنائزڈ کرائم سیل کی ٹیم نے نواحی گاؤں 53 شمالی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم القاعدہ اور تحریک طالبان کے 2 دہشتگردوں محمد عثمان عرف معاویہ اور قاری اعجاز کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور وزیرستان میں ٹریننگ سینٹر میں تربیت بھی دیتے رہے ہیں۔
سرگودھا میں دہشت گردی کا خوفناک منصوبہ پکڑا گیا۔ القاعدہ کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے 2 خودکش جیکٹس، 5 ہینڈ گرینیڈ، 7 کلاشنکوف اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ڈی آئی جی سرگودھا ریجن ذوالفقار حمید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اینٹی آرگنائزڈ کرائم سیل کی ٹیم نے نواحی گاؤں 53 شمالی میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم القاعدہ اور تحریک طالبان کے 2 دہشتگردوں محمد عثمان عرف معاویہ اور قاری اعجاز کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور وزیرستان میں ٹریننگ سینٹر میں تربیت بھی دیتے رہے ہیں۔ ملزمان خودکش جیکٹس تیار کرنے کے ماہر ہیں، جن کے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 5 ہینڈ گرنیڈ، 7 کلاشنکوف، 37 بارودی گولے اور 695 کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزمان محرم الحرام میں دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔
دیگر ذرائع کے مطابق پولیس نے کارروائی کرکے سرگودھا میں محرم الحرام کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 2 دہشت گرد گرفتار کرکے بڑی مقدار میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا میں پولیس نے کارروائی کرکے 2 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 5 دستی بم، 37 گولے، 2 کلو بارودی مواد اور 7 کلاشنکوفیں برآمد کرلیں۔ آر پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، جو محرم کے جلوسوں پر دہشت گردی کی کارروائی کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔/۹۸۸/ن۹۴۰