‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2016 - 23:48
News ID: 423717
فونت
حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی:
سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی نے اپنی مجلس میں کہا: کربلاء کے شہیدوں کے افکار اور سیرت رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔
حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین پاکستان کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید شہنشاہ نقوی نے عزاخانہ زہرا سولجر بازار میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: کربلاء کے شہیدوں کے افکار اور سیرت رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے ۔

انہوں نے یہ کہا: سچے اور آزمائے ہوئے بندے ہی کامیاب ہیں، اللہ کے معیار پر پورا اترنا، اس کی خوشنودی کیلئے جینا مرنا اور دنیا میں نیک امور بجا لانا مشکل کام ہے لیکن جو اپنی عاقبت سے ڈرتے ہیں اور کامیابی کی راہ پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں وہ اس امتحان میں کامیاب ہوتے ہیں۔

حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے کہا : کربلاء کے شہیدوں کے افکار اور نظریات اور مقدس مزارات رشد و ہدایت کا ذریعہ ہیں کیونکہ یہ خدا کے پسندیدہ اور مکرم بندے ہیں اور ان کا ہر عمل خوشنودی خدا کیلئے ہے۔

انہوں نے مزید کہا: یہی کردار خانوادہ رسولﷺ کا تھا جنہوں نے ہر مشکل ترین وقت میں اسلامی اصولوں کی پاسداری کی، یہاں تک کہ انہیں اپنی اور اپنے بچوں کی جان بھی قربان کرنا پڑی لیکن یہ خدا کے برگزیدہ بندے ہر امتحان میں کامیاب ہوئے جس کی وجہ سے آج بھی ان کا نام روشن ہے۔

حجت الاسلام شہنشاہ حسین نقوی نے مزید کہا: ہمیں کوشش کرنا چاہئے کہ پیغام حسینی پوری دنیا میں پہنچے کیونکہ اس وقت ہمارے مسلمان بھائی طرح طرح کی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں اس کے علاوہ ظلم، جبر اپنے عروج پر ہے، ہمارے حکمرانوں کی ذمہ داری بنتے ہے کہ وہ مسلمانوں کو تباہی سے بچانے کیلئے ان کی درست رہنمائی کریں اور مسلمانوں کے تمام طبقات ہوش و عقلمندی سے کام لیتے ہوئے اپنے دوست اور دشمن کو پہچانیں اور اتحاد اور وحدت کے ساتھ دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬