‫‫کیٹیگری‬ :
08 October 2016 - 16:47
News ID: 423712
فونت
مولانا علی ضیغم رضوی:
مولانا علی ضیغم رضوی نے مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: شہدائے کربلا نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا۔
محرم



 جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔
 

معروف اہل سنت سکالر علامہ علی ضیغم رضوی نے آستانہ علامہ جوہر نظامی حسینی سٹریٹ جوہرآباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی پانچویں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسینیت اسلام کی سربلندی اور بقاء کیلئے دشمنانِ اسلام کے خلاف بغاوت اور طاغوت سے ٹکرانے کا نام ہے۔

جوہرآباد میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے اہل سنت عالم دین کا کہنا تھا کہ شہدائے کربلا نے ہمیں طاغوت کے سامنے سینہ سپر ہونے اور سر نہ جھکانے کا درس دیا، یہ درسِ عظیم تا قیامت حق پرستوں کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ تاریخ شاہد ہے کہ جب بھی کسی ظالم اور جابر حکمران نے انسانیت کو پامال کرنے کی کوشش کی تو کربلا سے درس حریت لے کر اٹھنے والے حق پرستوں نے اُنہیں نیست و نابود کر دیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬