08 October 2016 - 16:56
News ID: 423714
فونت
چوہدری عامر سلطان چیمہ:
چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اپنے بیان میں کہا: میدان کربلا میں امام حسینؑ اورخانوداہ رسول اسلام کی قربانیاں اسلام اور حق کے غلبہ کیلئے تھیں ۔
عامر سلطان چیمہ

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل ق کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان آج خطرات میں گھرا ہوا ہے اس لیے پوری قوم وطن عزیز کے تحفظ اور ہندوستان کی جارحیت کو ناکا م بنانے کیلئے متحد ہو جائے۔

پاکستان مسلم لیگ ق سرگودہا کے رہنما اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری عامر سلطان چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ایثار، محبت اور قربانی کا مہینہ ہے، تمام مسالک کیلئے اس مہینے کی عظمت و احترا م یکساں ہے، کیونکہ میدان کربلا میں امام حسینؑ اور خانوداہ رسول ﷺ کی قربانیاں اپنی ذات اور خاندان کیلئے نہیں، بلکہ مذہب اسلام اور حق کے غلبہ کیلئے تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آج خطرات میں گھرا ہوا ہے اس لیے پوری قوم وطن عزیز کے تحفظ اور ہندوستان کی جارحیت کو ناکا م بنانے کیلئے متحد ہو جائے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬