
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے مجموعی طور پر پولیس کے 4 ہزار 31 افسران اور اہلکار فرائض انجام دیں گے، 12 ایس ایس پیز، 28 ڈی ایس پیز، 482 نان گزیٹڈ افسران اور 2 ہزار 9 سو 17 اہلکار تعینات ہوں گے، سرچنگ اور جلوس کے اگلے حصے پر 215 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
نشتر پارک کے اندر اور باہر 210 اہلکار تعینات ہوں گے، جلوس کے اندر اور عمارتوں پر 3 ہزار 88 اہلکار تعینات ہوں گے، سیکورٹی پلان کے مطابق جلوس کی سکیورٹی کے لئے 82 خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی انجام دیں گی، انٹری پوائنٹس پر 70 خواتین سمیت 296 اہلکار ڈیوٹی دیں گے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسپتالوں پر 131 اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جلوس تعزیے کی سکیورٹی پر 93 اہلکار فرائض انجام دیں گے، سی سی ٹی وی کنٹرول روم میں 8 پولیس افسران خدمات انجام دیں گے اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے 127 گاڑیاں استعمال ہوں گی۔/۹۸۸/ن۹۴۰