10 October 2016 - 15:28
News ID: 423743
فونت
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بیان مین آیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ صنعا میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ سوگواروں پر بمباری کی وجہ سے آل سعود حکومت اپنے زوال کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔
یمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے بیان مین آیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ صنعا میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ سوگواروں پر بمباری کی وجہ سے آل سعود حکومت اپنے زوال کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے صنعا پر سعودی عرب کی حالیہ بمباری کو امریکہ، صیہونی حکومت اور آل سعود کی مشترکہ سازش کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اتوار کے دن جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالم اسلام میں امریکہ کی پالیسیاں مسلمانوں کے اجتماعی اور تدریجی قتل عام کا سبب بنتی جا رہی ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں افغانستان، عراق، لبنان، فلسطین، شام، لیبیا، بحرین، سانحہ منی و مکہ اور یمن میں وائٹ ہاؤس کے ہاتھوں انجام پانے والے مظالم کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ تقریبا ڈیڑھ برس سے ظالم آل سعود حکومت، اسلامی دنیا میں اپنی شکستوں کے ازالے کے لئے یمن کے مظلوم اور مسلمان عوام اور ان کے ساتھ شام  اور عراق کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ صنعا میں ایک ہزار پانچ سو سے زیادہ  سوگواروں پر بمباری کی وجہ سے آل سعود حکومت اپنے زوال کے مزید قریب پہنچ گئی ہے۔/۹۸۸/ن۸۳۰/ک۲۷۹

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬