10 October 2016 - 15:47
News ID: 423748
فونت
پاکستان:
سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔
پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں جلوس عزا کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیر کے دن دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کی ایم اے جناح روڈ سے مرکزی جلوس عزا گزرتا ہے۔ جس کی بنا پر حفاظتی انتظامات کی خاطر بولٹن مارکیٹ کے اطراف سے ایم اے جناح روڈ پر آنے والے راستے بند کر دیےگئے ہیں اور اولڈ سٹی ایریا کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔  

کراچی میں محرم الحرام کا مرکزی جلوس جہاں سے گزرتا ہے وہاں شہر کے بڑے کاروباری مراکز بھی ہیں۔ ان مراکز کو ہر سال آٹھ،  نو اور دس محرم کو بند کر دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی مارکیٹ کے اطراف سے آنے والی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے جبکہ شاہراہ پر واقع مارکیٹوں اور دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

سندھ تاجر اتحاد نے پولیس انتظامیہ سے سفارش کی ہے کہ وہ یوم عاشور کے بعد مارکیٹیں کھلنے تک اپنا گشت جاری رکھیں۔واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کوششوں سے امن وامان کی صورتحال پہلے کی نسبت بہتر ہوئی ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬