رسا نیوز ایجنسی کی النشره سے رپورٹ کے مطابق، مجلس اعلائے اسلامی شیعیان لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں لبنان کے دار الحکومت بیروت میں مجلس اعلائے اسلامی شیعیان لبنان کے مرکزی دفتر کی بلڈینگ میں منعقد ہوا کہا: لبنان تمام لبنانیوں کے دوش پر امانت ہے لھذا سیاسی ثبات سبھی کی ذمہ داری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: لبنانی سیاستمداران قومی گفتگو کو اختلافات اور مشکلات کے خاتمہ نیز ملک میں سیاسی ثبات کا واحد راستہ جانیں اور اس سلسلہ میں موجود تمام روکاوٹوں کو دور کریں ۔
آیت الله قبلان نے صدر جمھوریہ الیکشن کے حوالے پیش کردہ نبیہ پروجیکٹ کا استقبال کیا اور کہا: الیکشن کے سلسلے میں نئے قانون کی تصویب بھی انتخابات کو اچھا ہونے اور لبنان کی مشکلات کو حل کرنے میں مددگار ہیں اور عدالت و مساوات کا باعث ہے ۔
آیت الله قبلان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سیاسی تحریکیوں میں ایران کو نادیدہ نہیں قرار دیا جاسکتا کہا: ایران لبنان کے بہترین دوستوں میں سے ہے اور اس نے ملکی اتحاد و ثبات کی بھرپور کوشش کی ہے ، ایران نے ملت لبنان کے مختلف طبقات کی حمایت کی ہے اور انہیں کسی بھی حالات تنہا نہیں چھوڑا ہے ۔ /۹۸۸/ن۹۳۰/ک۲۶۱