05 October 2016 - 11:12
News ID: 423648
فونت
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن پاکستان نے چودہ رکنی ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا ۔
آئی ایس او پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ڈویژن پاکستان کے صدر نے چودہ رکنی ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، برادر علی مہدی اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس، ظفر عباس تعلیم سیکرٹری، قمر عباس سیکرٹری اطلاعات، تہذیب حسین محبین انچارچ، محمد عباس سیکرٹری نشرواشاعت اور سجاد علی سیکرٹری مالیات نامزد ہوگئے۔

 اعلان کے مطابق سہیل عباس سنیئر نائب صدر، وجاہت علی مغل نائب صدر جبکہ عارف حسین الجانی جنرل سیکرٹری نامزد ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیراہتمام المصطفٰی ہاوس گلگت میں ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں سابق ڈویژنل صدور، سینئرز اور رکن ذیلی نظارت مشتاق حسین مسلم نے خصوصی شرکت کی۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر سحر عباس راغب نے کہا : محرم الحرام کے مہینے سے ہمیں سبق لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حضرت امام حسینؑ کے عالمگیر پیغام سے استفادہ کرتے ہوئے دین مبین کے دفاع کرنے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رکن ذیلی نظارت برادر مشتاق حسین مسلم نے نامزد کابینہ کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

اس کے بعد ڈویژنل صدر نے نامزد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جس میں علی مہدی اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس، ظفر عباس تعلیم سیکرٹری، قمر عباس سیکرٹری اطلاعات، تہذیب حسین محبین انچارچ، محمد عباس سیکرٹری نشرواشاعت اور سجاد علی سیکرٹری مالیات نامزد ہوگئے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬