07 October 2016 - 16:53
News ID: 423682
فونت
جنرل حسین سلامی :
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے کہا : انقلاب اسلامی ایران نے مسلم اقوام کو امریکہ کی غلامی اور بردگی سے نجات دلائی ۔
جنرل حسین سلامی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل حسین سلامی نے مازندران کے شہر ساری میں ۳۲۳ شہداء کی یاد میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : دفاع مقدس کے دوران سپاہ اسلام نے قربانی اور فداکاری کے ذریعہ دشمن کو تاریخی شکست سے دوچار کيا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : سپاہ اسلام نے ایران کی غصب شدہ تمام سرزمین کو آزاد کر لیا دفاع مقدس میں ایرانی سپاہ کی نظریں مذاکرات پر نہیں لگی تھیں۔

جنرل سلامی نے کہا : ایرانی سپاہ نے اللہ تعالی کی قدرت اور اس کی طاقت  اور اپنی توانائيوں کے ذریعہ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ایران کو امریکہ کے خونی پنجوں سے ایک بار پھر آزاد کرالیا ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی ایران نے مسلم اقوام کو امریکہ کی غلامی اور بردگی سے نجات دلائی اور اسلامی جمہوریت کا راستہ دکھایا۔ ایرانی قوم نے دیگر اقوام کو امریکہ کے خلاف استقامت اور پائداری دکھانے کا  عملی درس دیا ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے کہا : نے کہا : ایرانی سپاہ ولی فقیہ کی سرپرستی میں دشمنان اسلام کے تمام شوم منصوبوں کو ناکام بنا دے گی۔

جنرل سلامی نے بیان کیا : گذشتہ ۳۸ برسوں سے امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادی ممالک انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کی تمام مجرمانہ کوششیں ناکام اور نقش بر آب ہوگئی ہیں۔/۹۸۹/۹۳۰/ک۲۹۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬