
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے شام کے عوام کی استقامت کو حلب شہر میں امریکہ کی سازشوں کی ناکامی کا سبب قرار دیا ہے۔
انہوں نے ایک گفتگو کے دوران شام کے شہر حلب میں امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کی حالیہ کارروائیوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکہ اس مرحلے میں حلب میں کھیل کا پانسہ دہشت گردوں کے حق میں نہیں پلٹ سکا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے تاکید کی : دہشت گرد گروہ داعش امریکہ اور صیہونی حکومت کا آلۂ کار ہے اور اس کا مقصد استقامت کو ختم کرنا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے معاون خصوصی حسین امیر عبداللہیان نے علاقائی ممالک کی تقسیم کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت ، فوج اور عوام اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ دہشت گرد حتی شام کے کسی چھوٹے سے علاقے میں بھی موجود رہیں۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۲۶/