رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے خلیج فارس میں امریکہ کی جارحیت کا مقابلہ کرنے پر مبنی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے جوانوں کے کارنامے کی انتیسویں سالگرہ کی تقریب میں تقریر کرتے ہوئے کہا: اگر اسلامی جمہوریہ ایران طاقتور اور مستحکم نہ ہوتا اور وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ نہ کرتا تو دہشت گرد گروہ داعش کے حامیوں کی بھڑکائی ہوئی جنگ کا دائرہ خلیج فارس تک پھیل جاتا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اگر اسلامی جمہوریہ ایران قوت برداشت کا مظاہرہ نہ کرتا تو دشمنوں کے اشتعال انگیز اقدامات خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں بدامنی اور جھڑپوں پر منتج ہو سکتے تھے۔
رضا تنگسیری نے تاکید کی : دہشت گرد گروہ داعش کے حامیوں نے حتی سیاسی خودکشی کرنے اور اپنی حیثیت داؤ پر لگانے کے ذریعے اپنے مظالم اور بدامنی کا دائرہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز تک پھیلانے کی کوشش کی۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر نے بیان کیا : دشمن نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اپنے اس سناریو کو عملی جامہ پہنانے کے لئے علاقائی ممالک کے بعض حکمرانوں کی جہالت، حماقت اور ان کے اناڑی پن سے فائدہ اٹھانے پر اپنی توجہ مرکز رکھی اور اس سلسلے میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۷۸/