16 October 2016 - 13:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423861
فونت
احمد رضا پوردستان:
اسلامی جمہوریہ ایران کے برّی فوج کے سربراہ نے کہا : : اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں اپنی محنت و کوشش کے ذریعہ ایک طاقتور ملک ہے۔
احمد رضا پوردستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے برّی فوج کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل احمد رضا پوردستان نے اپنی ایک تقریر میں خطے کی موجودہ صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا ایک طاقتور ملک ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی فوج کسی بھی طرح کے خطرے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنی پوری طاقت کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔

احمد رضا پوردستان نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ایران کی مسلح افواج نے اپنی دفاعی توانائیوں میں اضافے کی غرض سے سریع الحرکت فوجی  دستہ بھی قائم کر دیا ہے جو بہت ہی کم زمان میں اپنے امور کو انجام دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

انہوں نے اس اسلامی ملک کی فوجی ترقی کی طرف اشارہ رکتے ہوئے بیان کیا : آرمی کی ایئر کور نے اپنے ہیلی کاپٹروں میں نائٹ ویژن کیمرے نصب کردیئے ہیں جس کو رات میں بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے، اور ساتھ ساتھ انہیں گائیڈڈ میزائیلوں سے بھی لیس کیا جا رہا ہے۔

احمد رضا پوردستان نے اپنی تقریر میں ملک کے فوجی اعلی افسروں اور کمانڈروں سے خطاب ہوکر تاکید کی ہے : فوج کے اعلی افسران اور کمانڈران مسلح افواج کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے پوری توانائیاں بروئے کار لائیں ، اور فوج کی ترقی میں روز بروز پیش رفت کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۳/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬