16 October 2016 - 16:28
News ID: 423866
فونت
ایرانی سفارتکار:
اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری سے دنیا کو کیمیائی ہتهیار سے پاک بنانے کی اپیل کی ہے ۔
کیمیائی ہتهیاروں

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیمیائی ہتهیاروں کی روک تهام کی عالمی تنظیم میں تعینات ایرانی سفیر نے نیدرلینڈ کے شہر ہیگ میں متعین اعلی ایرانی سفارتکار علی رضا جہانگیری نے کیمیائی ہتهیار روک تهام کی عالم تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے ۸۳ ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی سطح پہ کیمیائی ہتهیاروں کی تیاری کو مکمل طور سے روکا جائے اور جن ممالک کے پاس موجود ہے اس کو تباہ کیا جائے ۔

انوہں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : کیمیائی ہتهیار رکهنے والے ممالک کو چاہیئے کہ تخفیف اسلحہ کنونشن کی پیروی کرتے ہوئے اس طرح کے تمام ہتهیاروں کو ختم کر کے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

ایرانی سفیر نے شام میں کیمیائی ہتهیاروں کی تلفی اور اس اقدام کے لئے شامی حکومت کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا : مهلک ہتهیاروں کو تلف کرنے کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی : دہشتگردوں کی جانب سے کیمیائی ہتهیاروں کے استعمال کو بغیر تاخیر روکنے کے لئے عالمی برادری قدم بڑھائے اور اس خطرہ کو جہان سے ختم کرے ۔

علیرضا جہانگیری نے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے کیمیائی ہتهیاروں کے استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کی طرف سے یہ اقدام بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرات ہیں جس کے ختم کرنے کے لئے تمام ممالک کیمیائی ہتھیار کی پیداوار ختم کرے اور جو موجود ہے اس کو تباہ کرے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬