16 October 2016 - 22:09
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423880
فونت
حسین امیر عبداللہیان:
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا : یمن میں انسانی نسل کشی اور انسانی قتل عام پر سعودی عرب کے حکام کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔
امریکا و اسرائیل و آل سعود

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے بین الاقوامی امور کے مشیرحسین امیر عبداللہیان نے یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کے بھیانک اور ہولناک جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں انسانی نسل کشی اور انسانی قتل عام پر سعودی عرب کے حکام کے خلاف مقدمہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے۔

حسین امیر عبداللہیان نےیمن کے دارالحکومت صنعا میں مجلس عزا پر سعودی عرب کے جنگی جہازوں کی وحشیانہ بمباری میں ۹۰۰ افراد کے شہید اور زخمی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمنی عوام نے جنگ میں سعودی عرب کے دانت کھٹے کردیئے ہیں سعودی عرب چند گھنٹوں میں یمن پر قبضہ کرنا چاہتا تھا لیکن یمن کی فورسز اور اسلامی تنظيم انصار اللہ نے سعودی عرب کے اس خواب کو چکنا چور کردیا ۔

انہوں نے کہا : سعودی عرب چند گھنٹوں اور چند دنوں کی لڑائی ڈیڑھ سال سے لڑ رہا ہے اور سعودی عرب کو اس غیر منصفانہ اور نا برابر جنگ میں بھی شکست اور ناکامی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ یمنی عوام کی نسل کشی اور قتل عام پر کمر بستہ ہوگیا ہے۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ سعودی عرب میں یمن کے خلاف لڑنے کی اتنی ہمت نہیں تھی لیکن اس نے امریکہ سمیت دس عرب ممالک کی حمایت سے یمن پر حملہ کردیا اور اس امریکی اور سعودی اتحاد کو بھی یمنی عوام کی طرف سے زبردست مزاحمت اور شکست کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ در حقیقت اسرائیل اور سعودی عرب کے بھیانک  اور وحشیانہ جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬