20 October 2016 - 21:52
News ID: 423954
فونت
غلام علی خوشرو:
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے کہا : آج فلسطین کی صورت حال کو بین الاقوامی توجہ اور فوری اقدام کی ضرورت ہے۔
غلام علی خوشرو

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خوشرو نے گزشتہ روز مشرق وسطی اور فلسطین کی صورتحال پر سلامی کونسل کی منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا : عالمی برادری کی لاتعلقی اور غیرملکی مداخلت مشرق وسطی کے علاقے کے بحرانوں میں شدت آنے کا اہم ترین سبب ہے۔

غلام علی خوشرو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے عام اجلاس میں مشرق وسطی خاص طور پر فلسطین کے مسائل کے بارے میں کہا : لیبیا، شام اور یمن کے بحرانوں جیسے بحران مشرق وسطی میں غیرملکی مداخلت اور قبضے اور جارحیت کی پالیسی کا براہ راست نتیجہ ہیں۔

غلام علی خوشرو نے مشرق وسطی میں انجام دیے جانے والے جرائم اور مظالم سے عالمی برادری کی لاتعلقی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : سلامتی کونسل بدستورعلاقے کے ملکوں میں بےگناہ کو قتل ہوتا دیکھ رہی ہے لیکن تعجب کی بات ہے کہ وہ اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج فلسطین کی صورت حال کو بین الاقوامی توجہ اور فوری اقدام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : صیہونی حکومت گھروں کو مسمار، عام شہریوں کو جبری طور پر اپنے علاقوں سے باہر نکال کر اور قتل و تشدد کو جاری رکھنے سمیت فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کر کے جان بوجھ کر علاقے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہے۔

غلام علی خوشرو نے کہا : ناجائز صہیونی ریاست کی جابر فورسز اور حکام نے عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نہ صرف فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کر رکهی ہے بلکہ ایسی جارحانہ پالیسیوں سے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو بهی شدید خطرات لاحق ہوئے ہیں۔

ایران کے مستقل مندوب نے تاکید کی : صہیونیوں کو علاقے میں امن کے قیام میں کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ایسے ظالموں کی فلسطین امن عمل میں نام نہاد شراکت کا اصل مقصد اپنی غیرانسانی کارائیوں پر پردہ ڈالنا ہے۔

انھوں نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے حملوں کے جاری رہنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آٹھ اکتوبر کو صنعا میں عزاداری کی ایک مجلس پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کا حملہ یمن میں غیرفوجی اہداف پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے ہزاروں حملوں میں سے صرف ایک نمونہ ہے کہ جن میں عورتوں اور بچوں سمیت ہزاروں بےگناہ شہری شھید، زخمی اور معذور ہو چکے ہیں اور ان حملوں نے اس ملک کی اسی فیصد سے زائد بنیادی تنصیبات کو تباہ کر کے اسے کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے۔

غلام علی خوشرو نے سلامتی کونسل کی طرف سے دنیا میں ہو رہے غیرانسانی اقدامات اور جرائم پر خاموش پر شدید تنقید کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬