رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ترجمان دفترخارجہ بہرام قاسمی نے امریکی جنرل کی جانب سے حالیہ دنوں بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں میں ایران کے ممکنہ ملوث ہونے کے الزامات کو جهوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے انهیں سختی سے مسترد کردیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق انہوں نے امریکی جنرل کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دعوی ایک خیالی داستان ہے جس میں بدگمانی کا رنگ نمایاں ہے اور یہ امریکہ کی لاچارگی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے بیان کیا : جیسا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پہلے بهی کہا ہے امریکیوں کو چاہئے کہ سنجیدگی سے ان لوگوں کے کرتوتوں سے ہوشیار رہیں جنہوں نے بہت عرصے سے یمن پر جنگ مسلط کی ہوئی ہیں اور اب اس دلدل میں پهنس چکے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے تاکید کی : یمن کے دلدل میں پهنسنے والے اپنی شرمناک شکست کو چهپانے کے لئے علاقے کو مزید کشیدگی اور تشدد کا شکار کرنے کی سازش میں مصروف ہیں۔
بہرام قاسمی نے کہا : امریکی فوج کو کہ جو سعودی اتحاد کی براہ راست اور بالواسطہ مدد کر کے یمنی عوام کے خلاف جرائم میں ناقابل انکار کردار کی حامل ہے، دوسروں پر الزام تھوپنے کے بجائے مزید خونریزی کو روکنا چاہیے اور اپنے اتحادیوں کے ہاتھوں یمن کے نہتے اور مظلوم عوام کے قتل عام کو ختم کرانا چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۲/