21 October 2016 - 22:35
News ID: 423967
فونت
بہرام قاسمی:
ایران کی وزارت خارجہ کےترجمان نے عراق کے شہر کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایک بیان میں عراق کے صوبہ کرکوک میں خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے اس حملے میں ۱۶ افراد شہید ہوگئے جن میں ۴ ایرانی ٹیکنیشین بھی شامل ہیں۔

بہران قاسمی نے دہشت گردوں کے حملے کو بزدلانہ قراردیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا : دہشت گردوں کے خاتمہ کے دن قریب پہنچ چکے ہیں لہذا وہ عام شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے کہا : عراق میں دہشت گرد اب اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور بے گناہ عام شہریوں کے خلاف ان کی کارروائیاں ، انتقامی ہیں کیوں کہ  انہیں جنگ کے میدانوں میں  ذلت آمیز شکست کا  سامنا ہے۔

انہوں نے کرکوک میں دہشت گردانہ کارروائی میں شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کہا : عراق کے شہر سلیمانیہ میں ایرانی قونصل خانہ اس مسئلے کا جائزہ لے رہا ہے لیکن ابتدائی خبروں کے مطابق کرکوک کے دہشت گردانہ حملے میں چار ایرانی شہید اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس وحشیانہ اقدام پر اپنے گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کرکوک کے حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ۔

واضح رہے کہ جمعے کو شمالی عراق کے شہر کرکوک میں داعش کے حملے میں سولہ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں چار ایرانی ٹکنیشین بھی شامل ہیں ۔

بہرام قاسمی نے بیان کیا : عراق میں دہشتگرد عناصر اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں اور نہتے عوام اور سولین پر اس طرح بزدلانہ کاروائیوں سے دہشتگردوں کی میدان جنگ میں شرمناک شکست ظاہر ہوتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬