25 October 2016 - 19:29
News ID: 424048
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور نے کہا : بعض بڑی طاقتوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سیاسی کھیل بنا رکھا ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں صوبائی دورے کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمہور حسن روحانی نے کہا : اس وقت مشرق وسطی میں دہشت گردی کے دوام کی اصل وجہ مغرب ممالک ہیں یہ مغربی ممالک اس مشکل کو حل کرنا ہی نہیں چاہتے حالانکہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ دہشت گردی سے خود ان کا دامن بھی محفوظ نہیں ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : بعض بڑی طاقتیں اپنے ناجائز مفادات پورے کرنے کے لیے دہشت گردی کو بطور ہتھکنڈا استعمال کر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان طاقتوں نے دہشت گردی کا سدباب کے لیے کوئی ٹھوس قدم آج تک نہیں اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی گفت و گو میں کہا : دہشت گردی کے بارے میں ایران کا موقف پوری طرح شفاف اور اصولی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میزبان ملک کی ہم آہنگی کے بغیر بیرونی طاقتوں کی مداخلت کو انتہائی خطرناک سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا : ایران کا اعتقاد اس بات پر ہے کہ عراق اور شام کی حکومتوں کی جانب سے مدد کی درخواست کی صورت میں ہی دیگر ملکوں کو ان کی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے خطے کے بعض ملکوں میں بیرونی مداخلت کو عالمی اصولوں کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مشرق وسطی کی بدامنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنی حکومت کے اقتصادی پروگراموں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دنیا کے بہت سے ممالک ایران میں سرمایہ کاری کے لیے آمادہ ہیں اور اس حوالے سے متعدد سمجھوتے طے پاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں کئی برسوں سے دہشت گردوں کی طرف سے اسلامی ممالک میں ہو رہے دہشت گردی میں اور اسی طرح دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کی جانے والی آپریشن میں ہزاروں مسلمانوں کی جان چلی گئی ہے لیکن دہشت گردوں کی بیج ڈآلنے اور اس کو فروغ دینے والے مغربی ممالک سکون و آرامش کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬