رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں میں آج تین نومبر سامراجی قوتوں کے خلاف مقابلے کے قومی دن کے موقع پر لاکھوں ایرانی طلباء نے عالمی سامراجی قوتوں اور استعماری نظام کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا۔
اس دن کے مرکزی احتجاج تہران میں ہوا جہاں اسکولوں، کالجوں اور مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں ایرانی طلاب علموں نے مقرر شدہ علاقوں سے احتجاج کا آغاز کیا جسے تہران میں واقع امریکی سفارتخانے کی پرانی عمات جس کو 1979 میں قبضہ کیا گیا، اختتام ہوا۔
آج ایرانی عوام بالخصوص ملک بھر کے طلباء نے استعماری نظام اور عالمی سامراجی قوتوں کے خلاف اپنے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے، وطن عزیز کے شہدا اور بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کو خراج عقیدت پیش کیا۔
سامراجیت کے خلاف یہ مظاہری ملک کے تمام شہروں میں بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت کے ساتھ منعقد ہوا جس میں امریکا اور اسرائیل کی طرف سے ہو رہے مسلمانوں و مظلوموں پر ظلم کے خلاف نعرہ لگایا گیا ۔
ان مظاہروں میں ایرانی طلباء امریکہ اور ناجائز صیہونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کے علاوہ (مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل)، ھیھات منا الذلہ کی آواز بلند کی۔
تین نومبر وه تاریخی دن ہے جب ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے چند مہینوں بعد چار نومبر 1979 کو تهران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء نے امریکی سفارتخانے کی جاسوسی پر مبنی کاروائیوں سے تنگ آکر اس وسیع اور عریض جاسوسی کے اڈے پر دهاوا بول دیا۔
ایران میں ہر سال اس تاریخی دن کو یاد رکهنے کے لئے انتهائی جوش و خروش کے ساتھ 'استعمار سے مقابلے کے قومی دن' سے موسوم یه دن منایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کا روز ایران کے طلباء کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے امریکا کی جاسوسی کرنے والے سفارت خانے کو اس ملک سے ہمیشہ کے لئے نکال دیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۶/