08 November 2016 - 23:22
News ID: 424346
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : سید حسن نصر اللہ عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے لبنانی کے دورے کے موقع پر ایرانی اداروں کے سربراہوں اور لبنان میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا : اس وقت بعض ممالک نے اپنے جارحانہ رویے سے خطے میں آگ لگائی ہوئی ہے مگر حزب اللہ اور اس کے لیڈر سید حسن نصراللہ کی جد و جہد نہ صرف لبنان اور ایران کے لئے بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے۔

 

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اس کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید حسن نصراللہ دشمنوں اور جارحیت کرنے والوں کے خلاف لڑنے والے شجاع اور بے مثال مجاہد ہیں۔

جواد ظریف نے گزشتہ سال منیٰ کے المناک سانحے میں شہید ہونے والے لبنان میں تعینات سابق ایرانی سفیر غضنفر رکن آبادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعائے مغرت کی۔ اور خدمت کے لئے ان کے جذبہ کی قدر دانی کی ۔

محمد جواد ظریف نے اسلامی جمہوریہ ایران  کے سفیر محمد فتحلی سمیت ایرانی دفاتر کے عہدیداروں کی اعلی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قدر دانی کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ لبنان اور علاقائی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے تاکید کی : لبنان عالم اسلام اور عرب خطے کا ایک اہم ملک ہے اور اب اس ملک میں نئے صدر منتخب ہونے سے جمہوری نظام کو پوزیشن مزید مضبوط ہوگئی ہے۔

محمد جواد ظریف نے اس بات پر زور دیا کہ ایرانی سفارت کار بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اور سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی رہنمائی کے ساتھ ملک کی ترقی اور خوشحالی اور قوم کے دفاع کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد جواد ظریف اپنے لبنان دورہ میں لبنان کے اعلی عہدہ داروں سے ملاقات کی ہے اور ایران کے ممتاز لوگوں سے بھی ملاقات کی اور خطے کی موجود صورت حال پر اظہار خیال کیا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۸۱/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬