08 November 2016 - 23:26
News ID: 424347
فونت
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ نے کہا : ایران اور ڈنمارک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مناسب اور مثبت قدم اٹھا رہے ہیں ۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر خارجہ اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے اسٹراٹیجک سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ڈنمارک کی نائب وزیر خارجہ محترمہ ویسبرگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  یورپی ممالک کو علاقہ میں پائدار امن و صلح قائم کرنے کے سلسلے میں مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرنا چاہیے۔

انہوں نے ایران اور ڈنمارک کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ڈنمارک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں مناسب اور مثبت قدم اٹھا رہے ہیں ۔

علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ڈنمارک اور یورپی ممالک  علاقائی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے سلسلے میں مؤثر اور مستقل نقش ایفا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  شام میں اس وقت یورپی ممالک سمیت  80 ممالک کے دہشت گرد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں بہت سے دہشت گردوں کا تعلق یورپی ممالک سے ہے اور یہ دہشت گرد یورپ واپس پہنچ کر یورپ میں بھی عدم استحام پیدا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ شام میں سرگرم دہشت گردوں کے حامی ممالک کو بھی دہشت گردوں کی حمایت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔

اس ملاقات میں ڈنمارک کی نائب وزیر خارجہ محترمہ ویسبرگ  نے ایران کے دورے پر خوشی کا اظءار رکتے ہوئے کہا کہ دہشت کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے اور دہشت گردوں کی امدادی لائنوں کو کاٹنا بہت ضروری ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬