10 November 2016 - 13:16
News ID: 424378
فونت
نان قدس رضوی کمپنی کے ڈائریکٹر نے کہا: اربعین حسینی کے زائرین کی اس کمپنی کے ذریعہ مہران بارڈر پر مہمان نوازی کی جائے گی۔
نان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محمد صادق مروارید نے آستان نیوز سے گفتگو کے دوران کہا: "مہر درخشان" پروجیکٹ پر اس سال کی ابتداء سے مقام معظم رہبری کے ان سات احکام پر عمل کرتے ہوئے کہ جو آپ نے آستان قدس رضوی کے محترم متولی کو پیش کیے تھے ،کام ہورہا ہے  ۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کے پروڈیکسز سے مہمان نوازی کو ایک طرح کی خدمت فرض کیا کہ جو اربعین حسینی کے زائرین کی فری خدمت انجام دے رہی ہے  کہا: اس کمپنی کا اس پروجیکٹ کے تحت پروگرام یہ ہے کہ ۲۰ لاکھ عدد کیک اور ۴ لاکھ عدد مختلف کنسروجات کو ان زائرین کی خدمت میں پیش کیا جائے کہ جو اربعین کی زیارت کے بعد واپس آرہے ہیں۔

مروارید نے ہر روزرضوی پروڈیکسز سے بھری ہوئی ۴ ٹیریلی کے بھیجے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نان قدس رضوی کمپنی غذائی کمپنیوں میں سے ایک مشہور کمپنی ہے کہ جو آستان قدس رضوی کے محترم متولی کے دستورات کے مطابق اور زائرین اربعین حسینی کی خدمت و مدد کے طور پر متعدد ٹرالیوں کے ساتھ اس کمپنی کے پروڈیکسز کو لے کرحاضر ہوئی ہے ۔

انہون نے مزید کہا: آستان قدس رضوی کی جانب سے "مہردرخشان" پروجیکٹ کے تحت اربعین حسینی کی مناسبت سے زائرین اربعین حسینی کی فری خدمت کے لیے مہران بین الاقوامی بارڈر اور اس کے اطراف میں متعدد مقامات پر خدامات انجام دی جارہی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬