‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2016 - 08:41
News ID: 424417
فونت
سرگودہا پاکستان:
سرگودہا انتطامیہ نے چہلم امام حسین علیہ السلام پر فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کا حکم دیا ۔
جلوس



رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقامی انتظامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، آر پی او ذوالفقار حمید اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی، ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سروس معطل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو پہلے رپورٹ کرے گی۔
 
کیبنٹ کمیٹی نے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے انتظامیہ کی جانب سے چہلم امام حسینؑ کے جلوسوں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ویڈیو لنک کانفرنس میں کمشنر سرگودہا ندیم محبوب، آر پی او ذوالفقار حمید اور دیگر ڈویژنل اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔

کانفرنس میں انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ چہلم کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔ کانفرنس میں یوم عاشور کے موقعہ پر بہترین انتظامات کرنے پر افسران کو شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ ڈبل سواری پر پابندی، موبائل فون کی سروس معطل کرنے کیلئے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام کو پہلے رپورٹ کرے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬