
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہا: کراچی میں مجالس پر حملے اور ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کیلئے ہم حکومت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر صرف وزیراعظم کا نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہئے کہا: وزیراعظم کو سی پیک کے معاملے پر خیبر پختونخوا کے شہریوں کے تحفظات کا احترام اور شکایات کا ازالہ کرنا چاہئے ۔
مولانا طاہر اشرفی نے مکہ مکرمہ پر حملے کی افواہ کو یقین کا رنگ دیتے ہوئِے اسلامی سربراہی کانفرس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا: مکہ مکرمہ پر کئے جانے والے حملہ عالم اسلام اور مسلمانوں پر حملہ ہے ۔
انہوں نے آخر میں تاکید کی : کراچی میں مجالس پر حملے اور ملک میں فرقہ وارانہ تشدد کو ختم کرنے کیلئے ہم حکومت سے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔ /۹۸۸/ن۹۴۰