12 November 2016 - 08:38
News ID: 424416
فونت
حجت الاسلام سید سبطین سبزواری:
حجت الاسلام سید سبطین سبزواری نے کہا: امریکہ نے عرب بادشاہوں سے وہ کام لئے ہیں، جو شاید غلام بھی نہیں کر سکتے تھے۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری


 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ امریکہ کی اسلام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بدامنی کا شکار ہے، امریکہ کے منافقانہ اور دوہرے معیارات نے دہشتگردی کو جنم دیا، القاعدہ ہو، داعش، طالبان یا دیگر تکفیری گروہ، سب امریکہ کی نرسریوں میں تیار ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اسلام اور پاکستان سے نفرت جبکہ ہندوستان اور بت پرست ہندوازم سے محبت کا اظہار اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا کے انتہا پسندوں میں ایک اور اضافہ ہوگیا ہے اور خطرہ ہے کہ بش اور اوبامہ کی طرح اسلام فوبیا کا شکار یہ مخبوط الحواس شخص دنیا کیلئے مودی ثابت ہوگا، جسے عالمی قوانین، انسانی اور جمہوری حقوق تو دُور کی بات اپنے ملک کی فکر نہیں ہوگی، چونکہ اپنے ہی ملک کی رہنی والی اقلیتوں، سیاہ فام امریکیوں اور دیگر اقلیتی گروہوں سے وہ اپنی نفرت کا اظہار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو عالم اسلام سے متعلق اپنی پالیسیاں بدلنا ہوں گی، امریکہ نے اپنے مقاصد کیلئے اسلام کے نام پر دہشتگرد گروہ پیدا کئے اور انہیں جذباتی بنا کر جہاد کے نام پر بیوقوف بنایا جس کی وجہ سے آج عالم اسلام نہ صرف تفریق کی زد میں ہے بلکہ تقسیم کے عمل سے بھی گزر رہا ہے، امریکہ کیلئے عرب بادشاہتوں نے وہ کام لئے ہیں، جو شاید غلام بھی نہیں کر سکتے تھے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ نے وہی استعماری پالیسیاں جاری رکھیں جو بش اور اوبامہ کے دور میں تھیں تو عالمی سطح پر اسے مزید نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا شاید واحد منتخب منصب پر فائز ہونیوالا شخص ہوگا جس کے منتخب ہوتے ہوئے ملک میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے اور قومی پرچم نذر آتش کئے گئے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬