‫‫کیٹیگری‬ :
12 November 2016 - 08:55
News ID: 424418
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی:
ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہا: سی پیک کی تعمیر میں تاخیر پاکستانیوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جانا چاہیے کہ اتنے بڑے اور نفع بخش منصوبے میں روایتی تساہل کیوں برتا جا رہا ہے۔ اگر اس میں کوئی ٹکنیکی رکاوٹیں ہیں تو انہیں دور کرنا ہوگا۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لئے پاک چائنا اقتصادی راہداری کی تکمیل انتہائی ضروری ہے۔ اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ہٹا کر منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ عالمی استعمار اور کچھ خلیجی ریاستوں کی طرف سے اس پروجیکٹ کی مخالفت مضبوط اور خوشحال پاکستان کے خلاف گھناؤنی کوشش ہے، جسے ناکام بنانے کے لئے ملک کی تمام مذہبی و سیاسی قوتیں حکومت کے ساتھ کھڑی ہیں۔ پاکستان کے محب وطن اور باشعور عوام اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ جو عناصر سی پیک کو پایہ تکمیل تک پہنچتا نہیں دیکھنا چاہتے، وہ پاکستان کی سلامتی کے دشمن اور غیرملکی ایجنٹ ہیں۔ سی پیک وطن دوست اور دشمن کی شناخت کا بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی تعمیر میں تاخیر پاکستانیوں کے لئے تشویش کا باعث ہے۔ عوام کو اس بات سے آگاہ کیا جانا چاہیے کہ اتنے بڑے اور نفع بخش منصوبے میں روایتی تساہل کیوں برتا جا رہا ہے۔ اگر اس میں کوئی ٹکنیکی رکاوٹیں ہیں تو انہیں دور کرنا ہوگا اور اگر حکومت پر کوئی بیرونی دباؤ ہے تو اسے خاطر میں نہ لایا جائے۔

انہوں نے کہا پاکستان دشمن قوتوں زندگی کے ہر میدان میں شکست سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ہماری اقتصادی خوشحالی دشمنوں کے ناپاک عزائم کی راہ میں آہنی دیوار ثابت ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک چائنا اقتصادی راہدری کے حوالے سے اب تک جو پیش رفت ہوئی ہیں، اس پر آل پارٹیز کانفرنس بلا کر بریفنگ دی جائے۔ /۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬