
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی مشکلات کو بروقت حل نہ کیا تو ملک بھر میں حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کردیئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف بہانوں سے چہلم کے موقع پر پاکستانی زائرین کو کربلائے معلی جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے ہزاروں زائرین ایران کے راستے کربلائے معلی جانا چاہتے ہیں لیکن حکومت اس میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر حکومت نے زائرین کے مسائل حل نہ کیے تو وہ بغیر سیکورٹی کے کربلا کی جانب سفر شروع کردیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین نے زمینی راستے سے کربلائے معلی جانے کے لیے اپنے ناموں کا اندارج کرایا ہے۔/۹۸۸/ن۹۴۰