13 November 2016 - 17:48
News ID: 424435
فونت
بہرام قاسمی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشت گردانہ کارروائی کی مذمت کی ہے۔
بھرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے کل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شاہ نورانی کے مزار پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی صوبے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے نتجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بے گناہ افراد کے خاندانوں اور حکومت اور قوم سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 بہرام قاسمی نے اس سانحے پر پاکستانی حکومت اور قوم کو تعزیت اور پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے علاقے سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لئے اجتماعی اقدام اور عزم پر تاکید کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ اور متحدہ اقدام کو ضروری جانا ہے ۔

انہوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور حکومت کی حمایت میں بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔

اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر " حب" کے مضافات میں لسبیلہ علاقے میں شاہ نورانی کے مزار کے سامنے ہونے والے دہشت گردانہ دھماکے میں کم سے کم تیس افراد جاں بحق اور تقریبا سو زخمی ہوگئے ہیں۔

ہسپتالی ذرائع کے مطابق اکثر مرنے والے خواتین اور بچے ہیں ۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں واقع شاہ نورانی کی درگاہ کے قریب دھماکے میں بیشتر بے گناہ بچوں ، عورتوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے ایک ذرایع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں وہابی دہشت گردوں نے درگاہ شاہ نورانی میں دھماکے کر کے پچاس سے زائد سنی اور شیعہ زائرین کو جان بحق  اور سو سے زائد کو زخمی کردیا ہے جان بحق اور زخمیوں میں عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سرگرم خونخوار وہابی دہشت گردوں نے  شیعہ مسلمانوں کی عبادگاہوں کی بے حرمتی کے بعد سنی مسلمانوں کے مقدس مقامات اور عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنانا  شروع کردیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬