15 November 2016 - 18:33
News ID: 424473
فونت
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کربلا میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بہرام قاسمی نے عراق کے صوبے کربلا میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے بے گناہ افراد کے خاندانوں، حکومت اور قوم سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے دہشت گردی، انتہاپسندی اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ میں عراقی قوم اور حکومت کی حمایت میں بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری کی ضرورت پر زور دیا۔

پیر کے روز عراق کے صوبے کربلا کے اعین الٹمر علاقے کے قریب دھماکے کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ بچوں ، عورتوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬