15 November 2016 - 22:56
News ID: 424485
فونت
ایران کے وزیر خارجہ :
ایران کے وزیر خارجہ نے منعقدہ عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد، امن اور اعتدال پسندی کی اہمیت پر تاکید کی ہے ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کو تہران میں " عالم اسلام میں جیوپولیٹیکل بحران " کے زیرعنوان منعقدہ عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : ہمیں ، تفرقہ کے مقابلے میں اتحاد، تشدد کے مقابلے میں امن  اور تفرقہ و انتہاپسندی کے مقابلے میں اعتدال و میانہ روی کو قرار دینا چاہئے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ آج کی دنیا کو درپیش ایک چیلنج متعدد مداخلت پسند طاقتوں کا میدان میں موجود ہونا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج عالم اسلام کا شاید سب سے بڑا مسئلہ اپنی توانائیوں کو نہ پہچاننا ہے ۔

محمد جواد ظریف نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عالم اسلام داخلی اور بیرونی دونوں طرح کے مسائل کا شکار ہے کہا کہ مسلم دنیا کو جن مسائل و مشکلات کا سامنا ہے وہ اس پر مسلط کئے گئے ہیں اور ان میں انتہا پسندی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیعہ و سنی کا تنازعہ ، علاقے کی بعض مسلم حکومتوں کے ناکارہ پن کی جانب سے توجہ ہٹانے اور اسے غیرحقیقی دشمن کی جانب موڑنے کی ایک کوشش ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬