15 November 2016 - 23:18
News ID: 424489
فونت
بہرام قاسمی:
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلئے یورپی یونین کے دوبارہ عزم کا خیر مقدم کرتا ہے۔
بہرام قاسمی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے یورپی یونین کی خارجہ امور کی کونسل کے حالیہ دعووے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز اپنی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری معاہدے کے مکمل نفاذ کیلئے یورپی یونین کے دوبارہ عزم کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان اعلی سطح کے مذاکرات کے دوسرے دور سے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔

اس اجلاس کے دوران پرامن جوہری توانائی، ماحولیات، ٹرانسپورٹ، سائنس، تحقیق،ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں باہمی تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

قاسمی نے مزید کہا کہ بینکنگ مسائل کے حتمی حل سے تجارتی، اقتصادی اور مشترکہ منصوبوں کے نفاذ میں تعاون کو فروغ ملے گا۔

ایرانی ترجمان نے یورپی یونین کی خارجہ امور کونسل کے حالیہ دعوے کو انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک پرامن ماحول میں اسلام کے نظریات کے تحت انسانی حقوق کی قدر کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬