17 November 2016 - 23:52
News ID: 424529
فونت
حسین جابر انصاری :
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے افریقی اور عرب امور نے کہا : ناجائز صہیونی حکومت اور ظالم سعودی حکومت انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والے ممالک ہیں۔
حسین جابری انصاری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے افریقی اور عرب امور حسین جابر انصاری نے ایران کے دورے پر آنے والے زمبابوے کے نائب وزیر خارجہ جوی بیمہا کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفت و گو کرتے ہوئے کہا : یمنی کی مظلوم عوام نے گزشتہ دو برسوں میں سعودی عرب کی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی اور انسانی ظلم کو برداشت کیا ہے۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں انسانی حقوق کو سیاسی آلے کے طور پر استعمال کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تنقید کی ہے اور بیان کیا : ناجائز صہیونی حکومت اور ظالم سعودی حکومت انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی کرنے والے ممالک ہیں۔

جابر انصاری نے تاکید کرتے ہوئے فلسطین میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آج فلسطین میں غزہ کی پٹی میں رہنے والے دو ارب سے زائد لوگوں کو بدترین بحران کا سامنا ہے اور ناجائز صہیونی حکومت فلسطینی لوگوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہیں مگر کسی بھی انسانی حقوق کے ادارے صیہونی حکومت کے خلاف کچھ بھی نہیں کر رہے ہیں۔

اس اجلاس کے دوران انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور زمبابوے کے درمیان سیاسی اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اس ملک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر جوی بیمہا نے جابر انصاری کی باضابطہ دعوت پر ایران کا دورے کرتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کے در میان باہمی اور بین الاقوامی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا : زمبابوے ایران کے ساتھ اقتصادی، تکنیکی اور تعلیمی شعبوں میں تعاون کا خیر مقدم کرتا ہے اور دونوں ملک کے درمیان انسانی حقوق اور فلسطین کے مسائل پر مذاکرات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اپنے آپ کو مسلمانوں اور اسلام کے اہم مقدس مقامات کا خادم کہنے والا آل سعود نے جس طرح مسلمانوں پر ظلم کیا ہے اور مسلمانوں کے خلاف سازش میں سر فہرست ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آل سعود خود بھی مسلمان نہیں ہے بلکہ اس کے اعمال آل یھود سے ملتے ہیں جس کی روشن دلیل یمن کے مظلوم عوام اور وہاں کے چھوٹے بچے اور عورتوں و بوڑھوں پر کسٹرول بم برسانا ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۳۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬