17 November 2016 - 23:53
News ID: 424531
فونت
حسین امیر عبدالیھان :
اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران و آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تویسع میں پارلیمانوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔
حسین امیر عبدالیھان و بنیاد حسین اف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر حسین امیر عبدالیھان نے ایران میں تعینات آذربائیجان کے سفیر بنیاد حسین یف کے ساتھ ملاقات کی ۔

اس ملاقات کے دوران گفت و گو کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمنٹ کے اسپیکر کے خصوصی مشیر نے کہا : شامی بحران کا حل صرف سفارتی بات چیت کے ذریعے سے ہی ممکن ہے۔

حسین امیر عبدالیھان نے بیان کیا : علاقے کے حالات اس وقت ایسے راستہ اختیار کر رہے ہیں کہ خطے کے ممالک کو چاہیئے کہ اس پر نظر رکھیں ۔  

انہوں نے اس ملاقات کے درمیان وضاحت کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران و آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تویسع میں پارلیمانوں کو اہم کردار ادا کرنا چاہیئے ۔

حسین امیر عبدالیھان نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے پارلیمان مشترکہ تعاون سے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں۔

اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر نے تہران اور باکو کے درمیان تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا : دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

بنیاد حسین اف نے اس ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آذربائیجان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترک اقتصادی منصوبے کی تکمیل و اجرا ان دو ممالک کے درمیان رابطے کی مضبوطی میں مددگار ثابت ہونگے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬