رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے صوبہ البرز کے علماء ، فداکاروں اور منتخب شخصیات سے ملاقات میں کہا : دنیا کے ساتھ اشتراک عمل اور خارجہ تعلقات طاقت و اقتدار اور تعمیری اشتراک عمل کی بنیاد پر استوار ہونا چاہئے ۔
انہوں نے اپنے اس ملاقات میں وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس سلسلے میں ایران کو اقتصادی ترقی کے لئے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے تیل و گیس کے شعبوں میں ترقی کی منصوبہ بندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران میں تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بہت ضرورت ہے اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ مشترکہ آئل فیلڈ سے مناسب استفادہ نہایت لازمی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا : مشترکہ جامع ایکشن پلان کے بعض ثمرات و فوائد نا قابل انکار ہیں اور کوئی بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان کو ختم نہیں کر سکتا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مغرب ممالک کی طرف سے ایران پر ایٹم بم بنانے کے جھوٹے الزامات غلط ثابت ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایٹمی سمجھوتے سے ایران پر ایٹم بم بنانے کے ایٹمی انرجی کی عالمی ادارے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ۔
حجت الاسلام حسن روحانی نے اسلامی جمہوریہ ایران پر ظالمانہ پابندی لگائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی حقیقت و ماہیت کھل کر سامنے آگئی اور یہ معاملات و مسائل پوری طرح ختم ہوگئے ۔ /۹۸۹/۹۳۰/ک۳۲۳/