ایرانی ایلچی :
بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں ایرانی ایلچی نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کا جوہری ہتیھاروں کا پروگرام خطے اور عالمی برادری کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) میں ایرانی ایلچی نے کہا ہے کہ ناجائز صیہونی ریاست کا جوہری ہتیھاروں کا پروگرام خطے اور عالمی برادری کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔
یہ بات رضا نجفی نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر وابستہ تحریک (نام) کے رکن ممالک میں بھی ناجائز صیہونی ریاست کے جوہری ہتیھاروں کے پروگرام پر تشویش پائی جاتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے آئی اے ای اے پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل نگرانی کریں اور سنجیدگی سے تحقیقات کریں۔
انہوں نے مغرب کے دوہرے معیار اور سیاست کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ناجائز صیہونی حکومت کو جوہری مواد کی منتقلی پر فوری پابندی لگائی جانی چاہیے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے